Friday, March 29, 2024

لاہور میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون رئیسہ مسعود فاروقی کی ضمانت منظور

لاہور میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون رئیسہ مسعود فاروقی کی ضمانت منظور
July 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون رئیسہ مسعود فاروقی کی ضمانت منظور ہو گئی۔ ٹریفک وارڈن پر تشدد اور تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے کے معاملے پر سماعت میں سیشن کورٹ نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ضمانت منظور کر لی ۔ عدالت نے پولیس کو 22 جولائی تک خاتون کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی ۔ خاتون رئیسہ مسعود فاروقی نے عبوری ضمانت کے لیے  سیشن کورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست گزار کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں اور تشدد کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا۔ ٹریفک وارڈن نے جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود خاتون وارڈن پر چڑھ دوڑی تھی دھمکیاں دیتی رہی، دو تھپڑ بھی رسید کر دیئے تھے ، لوگوں کے جمع ہونے پر خاتون فرار ہو گئی۔ گلبرگ میں  وارڈن امجد نے گاڑی نمبر ایل ای ایچ 1849کو قانون کی خلاف ورزی پر روکا تھا ،گاری روکنے پر پچھلی سیٹ پر براجمان خاتون سیخ پا ہو گئی ، باہرنکل کروارڈن کوھمکیاں دیتی رہی۔ تھانہ گلبرگ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق خاتون کارسے نکل کرنہ صرف دھمکیاں دیتی رہی،  دوتھپڑبھی رسید کر دیے ، ایف آئی آرمیں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ خاتون نے وائرلیس سیٹ چھیننے کی بھی کوشش کی۔ اس موقع پر بہت سے افراد جمع ہو گئے تھے اور ٹریفک کی روانی میں خلل آگیا ، بہت سے افراد کے جمع ہونے  پرخاتون گاڑی لے کرفرارہو گئی تھی۔