Thursday, March 28, 2024

لاہور میں ون ویلنگ نے 4 افراد کی جان لے لی‘ 4 افراد زخمی

لاہور میں ون ویلنگ نے 4 افراد کی جان لے لی‘ 4 افراد زخمی
October 2, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں ون ویلنگ نے چار افراد کی جان لے لی جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ فردوس مارکیٹ کے علاقے میں دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مال روڈ پر گورنر ہاوس کے سامنے ون ویلنگ کے باعث اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ ون ویلرز کو بچاتے ہوئے گاڑی کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے باعث تین افراد موقع پہ جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور شخص بھی دم توڑ گیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت احسن‘ حسنین اور جبار کے نام سے ہوئی۔ ادھر فردوس مارکیٹ کے علاقے میں بھی دو موٹرسائیکلیں ٹکرا جانے کے باعث ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔