Friday, April 26, 2024

لاہور میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری

لاہور میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری
December 19, 2015
لاہور (92نیوز) رائیونڈ میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب میں امن وامان کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں میگا پراجیکٹس پر بھی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والے اہم اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیرداخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور چیف سیکرٹری خضر حیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے میں قیام امن کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں جاری میگا پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔