Monday, September 16, 2024

لاہور میں نیوایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 36 ملزم گرفتار

لاہور میں نیوایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 36 ملزم گرفتار
January 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں نیوایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں کی گئیں جن میں 36 ملزم گرفتار ہو گئے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق باغبانپورہ، ہربنس پورہ، غازی آباد، فیکٹری ایریا اور ہیر میں کریک ڈاؤن ہوا۔ مناواں، باٹاپور، مصطفی آباد اور برکی میں بھی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف پولیس نے ایکشن کیا۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے گئے۔

دوسری طرف ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔ شہروں میں نئے سال کو بھرپور انداز میں ویلکم کیا گیا۔ منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔سیاحوں کی بڑی تعداد نئے سال کا جشن منانے ملکہ کوہسار مری پہنچی۔ مال روڈ کھچا کھچ بھر گیا۔ سوات میں بھی نئے سال کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا۔