Friday, May 10, 2024

لاہور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس منزل کی جانب رواں دواں

لاہور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس منزل کی جانب رواں دواں
September 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں نویں محرم کا  جلوس برآمد ہونے کے بعد اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے ، پولیس کی جانب سے شبہیہ ذوالجناح کے جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں ، خواتین عزاداروں کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ نویں   محرم الحرام پورے مذہبی جوش و جذنے اور عقیدت سے منائی جارہی ہے  ،ا سی مناسبت سے ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہورمیں جلوس نکالے جارہے ہیں ۔ لاہورمیں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے صبح دس بجے برآمدہوا جومقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سراج بلڈنگ پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی ۔ جلوس کے راستوں پر آنیوالی تمام گلیوں کو خاردار تاروں اور بیریئیرلگا کر سیل کیا گیا ہےجبکہ جلوس سے ملحقہ بلند عمارتوں پر سنائپرز کو تعینات کیا گیاہے  ،  اس کے علاوہ مرکزی عزاداری جلوسوں کی سیف سٹی کے کیمروں اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔