Saturday, May 4, 2024

لاہور میں نماز عید کا سب سےبڑا اجتماع بادشاہی مسجد اور جامع مسجد داتادربار میں ہوا

لاہور میں نماز عید کا سب سےبڑا اجتماع بادشاہی مسجد اور جامع مسجد داتادربار میں ہوا
August 22, 2018
لاہور( 92 نیوز) ملک بھر کی  طرح پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی نمازعید  کی ادائیگی  کے لیے  مختلف مقامات پر اجتماعات کا انتظام کیا گیا۔شہر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد اور جامع مسجد داتادربارمیں ہوا  جس میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ۔ بڑی عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے شہر بھرمیں مختلف مقامات پر  اجتماعات کا انتظام کیاگیا تھا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت  کی   جبکہ اس حوالے سے  سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ شہر کا پہلا بڑا اجتماع تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد میں  ہوا جس میں شہریوں کی بڑی تعدا نے نماز عید ادا کی ، جبکہ دوسرا بڑا اجتماع جامعہ مسجد  داتا دربار میں ہوا ۔ عید  نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی  جانوروں کی اجتماعی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، جامعہ نعیمہ اوربعض دوسرے مقامات پر جانوروں کی اجتماعی قربانی کی گئی۔