Saturday, April 20, 2024

لاہور میں نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر تقریب

لاہور میں نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر تقریب
September 6, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جی او سی گیارہ ڈویژن میجر جنرل یوسف مجوکا مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ صدر مملکت اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر شبیر شریف شہید کے بیٹے تیمور شریف کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ جو ظلم کیا جارہا ہے اسکا جواب دلیروں اور بہادروں کی طرح دیں گے۔ میجر شبیر شریف کی ہمشیرہ نجمی کامران نے بھی اپنے پیغام میں افواج پاکستان کا حوصلہ بڑھایا۔ گوجرخان میں سوار محمد حسین شہید ، صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور جہلم میں میجر اکرم شہید کے مزارات پر سلامی پیش کی گئی۔ سی سی پی او لاہور نے یادگار پولیس شہدا پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔