Friday, May 17, 2024

لاہور میں نسبت روڈ پر گھر میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکار چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق

لاہور میں نسبت روڈ پر گھر میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکار چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق
July 4, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے گوالمنڈی نسبت روڈ میں ویران گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کو بجھانے کے لیے اپریشن کو لیڈ کرنے والے ریسکیو اہلکار وسیم عباس چھت کے ملبے تلے دبنے کی وجہ سے جام شہادت نوش کرگئے۔ لاہور کے علاقے گوالمنڈی نسبت روڈ پر واقع گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کے موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اپریشن مین دو واٹر باؤزر نے حصہ لیا لیکن آگ کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے فائر فائٹر وسیم عباس دب گئے۔ ریسکیو اہلکار اپنے ساتھی کو بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ وسیم عباس کی لاش تقریبا دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کی گئی۔ وسیم اہلکار کی شہادت پر ریسکیو اہلکار اور جائے وقوعہ پر موجود لوگ اشک بار تھے۔