Thursday, April 25, 2024

لاہور میں ناکوں پر تعینات پولیس اہلکار ماسک اور حفاظتی کٹ سے محروم

لاہور میں ناکوں پر تعینات پولیس اہلکار ماسک اور حفاظتی کٹ سے محروم
April 10, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور شہر میں لگے ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے پاس ماسک موجود نہیں، کسی کے پاس حفاظتی کٹ نہیں، ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کو سینیٹائزر تو شہری دے کر جاتے ہیں، کھانے کا تو علم ہی نہیں، آجائے تو ٹھیک ورنہ شکر کر کے گزارا کیا جاتا ہے۔ صوبائی دارلحکومت لاہو رمیں پولیس کے ناکوں پرموجودپولیس اہلکار شہریوں کے تحفظ کے لیے ڈیوٹیاں تو کر رہے ہیں مگر خود غیرمحفوظ ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے دن رات ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو حفاظتی سامان مہیا کرنا ابھی تک صرف دعویٰ ثابت ہوا ہے۔ شہر کی اہم شاہراہ جیل روڈ پر پولیس اہلکاروں کے پاس مکمل حفاظتی سامان بھی نہیں۔ پولیس اہلکاروں کو کبھی ڈیوٹی کے دوران کھانا نصیب ہو جاتا ہے اور کبھی نہیں۔ کورونا وائرس کے خطرے میں اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر ناکوں پردن رات ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کویقین ہے کہ قوم ایک دن موذی وائرس کو شکست دینے میں ضرورکامیاب ہوگی۔