Sunday, September 8, 2024

لاہور میں نام کے سستے بازار، دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے

لاہور میں نام کے سستے بازار، دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے
January 10, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور شہر میں نام کے سستے بازاروں میں دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، دکاندار سرکاری نرخوں کی بجائے 50 فیصد اضافے کے ساتھ سبزیاں فروخت کر رہے ہیں۔  

لاہور شہر میں سجے نام کے سستے بازاروں میں من مانیاں عروج پر ہیں، دکاندار غریب شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔ دکاندار سرکاری نرخوں کے بجائے 50 فیصد اضافے کے ساتھ سبزیاں فروخت لگے۔

ستر روپے کلو والا ٹماٹر سو روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا
جبکہ پنتیس روپے کلو والا پیاز پچاس روپے کلو میں فروخت ہو رہا
شہری بتیس روپے کلو والا آلو پچاس روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹوں میں تین سو تیس روپے کلو والے ادرک چار سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح مرغ کا گوشت ابھی بھی دو سو تیئس روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ادھرشہریوں کی التجا ہے حکومت اس من مانے اضافے کا نوٹس لے اور اشیاء کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کو یقنی بنائے۔

واضح رہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ فراہم کی جاتی ہے جو صرف لٹکانے کی حد تک محدود ہے۔