Thursday, April 25, 2024

لاہور میں ن لیگ کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب

لاہور میں ن لیگ کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب
August 14, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ن لیگ کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے تجدید عہد کا حلف لیا۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم آزادی کے جشن کی تقریبات جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ماڈل ٹاؤن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اور شہبازشریف نے پرچم کشائی کی۔ شہباز شریف نے تقریب کے شرکاء سے عہد لیا کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت اور ترقی کی خاطر تن من دھن کی بازی لگا دیں گے۔  لاہور ، ن لیگ ، زیراہتمام ، جشن آزادی ، تقریب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا ایسا واقعہ تھا جس سے دنیا کی جغرافیائی حیثیت سے نیا باب رقم ہوا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی حکومت نے کشمیروں پر جبر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔ کشمیریوں کے لیے ہمیں فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ کشمیریوں کو انکا حقوق دلاوانا ہم پر فرض اور قرض ہے۔