Wednesday, April 24, 2024

لاہور میں میٹرک کا نتیجہ خطرے میں پڑ گیا !!! غلطیوں کے باعث ہزاروں جوابی کاپیاں چیک ہی نہ ہوئیں

لاہور میں میٹرک کا نتیجہ خطرے میں پڑ گیا !!! غلطیوں کے باعث ہزاروں جوابی کاپیاں چیک ہی نہ ہوئیں
July 8, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں میٹرک کا نتیجہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو دی جانے والی پیپروں کی چیکنگ کےلئے جوابی کاپیوں میں بےشمار غلطیاں پائی گئی ہیں۔ غلطیوں کے باعث ہزاروں پیپروں کی چیکنگ نہیں ہو سکی۔ اساتذہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کو دی جانی والی جوابی کاپیاں درست نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی میں آنے والے نتیجہ کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ میٹرک کے نتیجے کےلئے کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ لاہور بورڈ نے پرسوں اس حوالے سے اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں رزلٹ کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ 25 تاریخ کو نتیجہ نکال لیا جائے گا۔ یہ بات اجلا س میں پتا چلے گی کہ پیپر چیک ہی نہیں ہوئے۔ ہر سال رزلٹ جولائی کی آخری تاریخوں میں آتا ہے۔