Wednesday, May 22, 2024

لاہور میں میٹرو اورنج ٹرین چلنے کیلئے تیار

لاہور میں میٹرو اورنج ٹرین چلنے کیلئے تیار
October 23, 2019
لاہور (92 نیوز ) انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے ہونے کو ہیں ، لاہور میں  میٹرو اورنج ٹرین فراٹے بھرنے کے لئے تیار ہے ، 28 اکتوبر کو ڈیرہ گجراں سے انارکلی تک چلائی جائے گی،نومبر کے اوائل میں دیگر اسٹیشنز کو مکمل کر لیا جائے گا،ٹرین چلانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ لاہوریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ،میٹرو اورنج لائن ٹرین چلنے کے لئے تیارہے ، اگلے ہفتے ڈیراہ گجراں سے انارکلی تک میٹرو اورنج لائن ٹرین چلا دی جائے گی۔ڈیرہ گجراں سے انارکلی تک 13 اسٹیشنز پر کام مکمل کر لیا گیا، 28 اکتوبر کوٹرین پہلی مرتبہ بجلی سے چلانے کا آزمائشی تجربہ کیا جائے گا۔ ٹرین چلانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں بتایا گیا کہ دیگر 11 اسٹیشنز پر کام نومبر کے اوائل تک مکمل کرلیا جائے گا ، ان اسٹیشنز پر کام مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن میٹروٹرین کو پورے ٹریک پر بجلی سے چلا کر آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔ ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں جنوری میں ٹرین پر عوام سفر کر سکیں گے،کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے اور ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔