Sunday, September 8, 2024

لاہور میں میلہ چراغاں سج گیا، حضرت مادھو لال حسینؒ کے 3روزہ عرس کی تقریبات شروع

لاہور میں میلہ چراغاں سج گیا، حضرت مادھو لال حسینؒ کے 3روزہ عرس کی تقریبات شروع
March 26, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) شہرہ آفاق پنجابی شاعر شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے چار سو اٹھائیس ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ پنجاب حکومت نے عرس کے موقع پر آج مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عظیم صوفی شاعر شاہ حسین کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ لاہور میں پیدا ہونے والے درویش صفت شاہ حسین کو مادھو لال حسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مادھو لال حسین کے عرس پر سجنے والے میلہ چراغاں میں عقیدت مند ٹولیوں کی صورت میں دھمال ڈالتے ہوئے آکر مزار پر حاضری دیتے اور دعائیں کرتے ہیں۔ مادھو لال حسین کے عرس پر آج لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی۔ اس موقع پر تمام تعلیمی ادارے، ضلعی انتظامیہ کے دفاتر اور دیگر ماتحت ادارے بند رہیں گے۔ حضرت سخی مادھو لال حسین کا عرس ہر سال چیت کی اٹھارہ تاریخ کو منعقد ہوتا ہے۔ لاہور میں سال ہا سال تک فیض بانٹنے والے اس درویش کا انتقال اکسٹھ برس کی عمر میں ہوا۔ ان کے روحانی فیض کا چشمہ آج بھی جاری وساری ہے۔