Friday, April 19, 2024

لاہور میں موسم کی رعنائیاں جوبن پر

لاہور میں موسم کی رعنائیاں جوبن پر
December 19, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور میں موسم کی رعنائیاں جوبن پر ہیں۔ چمکتی دھوپ اور خُنک ہواؤں نے شہریوں کو سحر میں جکڑ رکھا ہے۔
نمدار ہواؤں اور نیلگوں آسمان سے پھوٹنے والے سورج کی سنہری کرنوں نے موسم کی رعنائی جوبن پرپہنچا دی ہے۔ فضا کی شفافیت نے شہریوں پرتو گویا جادو ہی کر دیا ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ موسم کی کیا بات ہے یہ ایسے ہی رہنا چاہئے۔ شہریوں نے کہا کہ باہر کا موسم دیکھ کر اندر کا موسم بھی اچھا ہو گیا۔
چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے نائنٹی ٹونیوز کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید سردی پڑے گی۔ انہوں نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا۔
دوسری طرف خوبصورت موسم سے لطف اٹھانے کے لئے شہریوں نے پارکوں کا رخ کر لیا ہے۔