Monday, May 6, 2024

لاہور میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے ڈوب گئے

لاہور میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے ڈوب گئے
July 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں موسلادھار بارش سے ایک مرتبہ پھر نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ بارش کے باعث لیسکوکے200سےزائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے  کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ۔ لاہور کے علاوہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید چار روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ۔ بارش کےباعث کل ایئرپورٹ بندہونےکاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔