Thursday, April 25, 2024

لاہور میں موسلا دھار بارش  ،نشیبی علاقے ڈوب گئے

لاہور میں موسلا دھار بارش  ،نشیبی علاقے ڈوب گئے
July 21, 2015
  لاہور(92نیوز)لاہور میں آج یک بار پھر ابرکرم خوب گرجا بھی برسا بھی ۔ موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک  جام ، میٹرو   بس ٹریک پر زیر زمین گزرگاہوں میں بھی پانی جمع ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق  لاہور  میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے ،،بجلی کا نظام درہم برہم ، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک  جام جبکہ میٹرو بس ٹریک پر زیر زمین  گزرگاہوں میں پانی جمع  ہوگیا ۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔