Sunday, September 8, 2024

لاہور میں منفرد بوٹینکل گارڈ ن کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور میں منفرد بوٹینکل گارڈ ن کا افتتاح کر دیا گیا
July 3, 2016
لاہور(92نیوز)سبزہ، پھول ، فوارے  رنگ برنگی تتلیاں  اورفلائی اوور سے نظارہ لاہور میں منفرد بوٹینکل گارڈن کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ خوبصورت پارک میں آنیوالے ٹینشن بھول جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق تیس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بوٹینکل پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ  پارک ملک بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ اسی ایکڑ پر محیط بوٹینکل گارڈن ملک کا واحد پارک ہے جس کے بھرپور نظارے کیلئے اس میں فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا ہے  پارک میں بنایا گیا تتلی گھر اپنی مثال آپ ہے جو وہاں سیر کیلئے آنے والے بچوں سمیت ہر کسی کا دل بہلائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تتلی گھر سے تتلیاں آزاد کیں اور نواسے اور نواسیوں کیلئے شاپنگ کی اس موقع پر گفٹ شاپ کے عملے نے شہباز شریف سے پیسے لینے سے انکار کیا تاہم انہوں نے رقم ادا کرکے تخائف خریدے۔