Friday, April 26, 2024

لاہور میں ملک بھر کے سیاسی مسخرے جمع ہوئے ، شہباز شریف

لاہور میں ملک بھر کے سیاسی مسخرے جمع ہوئے ، شہباز شریف
January 21, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ لاہور  میں ملک بھر کے سیاسی مسخرے جمع ہوئے ۔ پیپلزپارتی کے علاوہ طاہر القادری سمیت تمام لوگ استعفیٰ لینے  کیلئے اکٹھے ہوئے تھے ۔ سب مل کر ن لیگ کی حکومت گرانا چاہتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام نے دوبارہ موقع دیا تو سندھ،بلوچستان کوبھی لاہور کے برابرلائیں گے ۔

شہباز شریف نے مخالفین پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔ کل حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے ۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  نواز شریف کیساتھ نا انصافی ہوئی ،پاکستان مکمل آزاد نہیں ہے ۔