Sunday, September 8, 2024

لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 2کزن جاں بحق

لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 2کزن جاں بحق
July 11, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو کزن جاں بحق ہو گئے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق وقاص اپنے کزن مجاہد کے ساتھ پان شاپ پر موجود تھا جہاں پر دونوں کی نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر وقاص اور مجاہد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا اور فائرنگ کرنے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔