Friday, March 29, 2024

لاہور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عرفان نجی سکول میں سکیورٹی گارڈ تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر)سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔