Saturday, May 18, 2024

لاہور میں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک، اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور میں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک، اندرونی کہانی سامنے آگئی
November 14, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہورمیں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سرجوڑ کر بیٹھے تو انکشاف کیا گیا کہ سب اچھا نہیں ہے ۔ قبل ازوقت الیکشن کی صورت میں مسلم لیگ ن  کے ارکان کی زیادہ تر تعداد پارٹی چھوڑ دے گی ۔

اجلاس میں  اکثریت کا اس بات پراتفاق تھا کہ اداروں کیساتھ تعلقات بہترہونے تک ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے سیاسی نقصان ہو ۔ قبل ازوقت الیکشن اور اسمبلیاں توڑنے سے اس وقت تک فائدہ نہیں جب تک اپنے ارکان ، اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن لیڈرمتفق نہ ہوں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی معاملات پر پہلی بارنوازشریف کی رائے سے اختلاف کیا گیا ۔

اجلاس میں شہبازشریف کو خصوصی ٹاسک دیا گیا کہ وہ پھر کوشش کریں کہ معاملات درست ہوجائیں جس پرشہبازشریف اسلام آباد چلے گئے مگر ان کامشن ناکام ہوگیا۔