Friday, April 26, 2024

لاہور میں مرغی کا گوشت 451 روپے فی کلو تک فروخت

لاہور میں مرغی کا گوشت 451 روپے فی کلو تک فروخت
May 24, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں مرغی کا گوشت 451 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔ گزشتہ 6 روز میں 31 روپے کے اضافے سے چکن 451 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

چکن کی بڑھتی قیمتوں پر شہری شدید پریشان ہیں، جبکہ دکاندار حضرات بھی کاروبار متاثر ہونے مشکلات کا شکار ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں مرغی کی قیمت آج بھی انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہے، مرغی کا گوشت 500 روپے سے 550 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔