Thursday, April 25, 2024

لاہور میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا

لاہور میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا
May 27, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ فیصل آباد میں چکن 350 سے 370 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں مرغی کا گوشت  قوت خرید سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ نایاب بھی ہونے لگا ہے۔ لاہور کی بیشتر مارکیٹوں میں مرغی کا گوشت دستیاب ہی نہیں اور جہاں کہیں مل رہا  ہے وہاں 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ریٹ زیادہ ہونے پر دکاندار زندہ مرغی خریدنے سے گریز کرنے  لگے۔ کہتے ہیں حکومتی ریٹ پر مرغی کا گوشت بیچنا ممکن نہیں۔ اگر زیادہ پیسے وصول کرتے ہیں تو جرمانہ کر دیا جاتا ہے۔ شہری بھی برائلر گوشت کی عدم دستیابی پر شکوہ کناں ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی بہت ساری اشیائے ضروریہ غریب کی پہنچ سے دور تھیں۔ اب آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے چکن کا گوشت پکانا بھی شہریوں کیلئے خواب بنتا جا رہا ہے۔