Saturday, April 20, 2024

لاہور میں مختلف مقامات پر نماز عید ادا کی گئی

لاہور میں مختلف مقامات پر نماز عید ادا کی گئی
June 5, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور میں مختلف مقامات پر نماز عید  ادا کی گئی،نمازعید کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کوگلے لگاکرعید کی مبارکباد دی۔ عیدکادن ہے گلے آج تومل لے ظالم رسم دنیا بھی موقع بھی دستوربھی ہے اپنوں کوگلے لگانے سے عید کامزہ دوباہ ہوجاتاہے ، عیدکے دن فرزندان اسلام نےنمازعید کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگاکرروایتی انداز میں مبارکباد دی۔ لاہور کے مکین کہتے ہیں عیدکے موقع تعلق داروں کو گلے لگانے سے خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔ نمازعید کے بعد اہل خانہ کی تواضع کاسلسلہ شروع ہوا اورسہہ پہر کے وقت عزیزواقارب کی گھروں میں آمد شروع ہوگئی۔