Friday, May 3, 2024

لاہور میں محفل مشاعرہ‘ بابا نجمی‘ صغریٰ صدف سمیت نامور اور نوجوان شعراءکی شرکت

لاہور میں محفل مشاعرہ‘ بابا نجمی‘ صغریٰ صدف سمیت نامور اور نوجوان شعراءکی شرکت
September 19, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں سجی مشاعرے کی محفل جس میں نامور شعراءکے ساتھ ابھرتے ہوئے شاعروں نے جب اپنا خوبصورت کلام سنایا تو ہر کوئی واہ واہ کر اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق شاعر اور مصنف اصغر ندیم سید کی صدارت میںکل پاکستان محفل مشاعرہ میں شریک ہوئے ملک بھر سے نوجوان شاعر جنہیں سینئرز شعراءکی بھرپور رہنمائی میسر آئی۔ مشاعرے میں عباس تابش، بابا نجمی، پروفیسر خالد یوسف، ڈاکٹر صغر یٰ صدف سمیت جس نے بھی اپنا کلام سنایا خوب داد سمیٹی۔ محبت‘ رواداری اور امن کی شاعری مشاعرہ کا خاصہ رہی۔ لفظوں کے موتی بکھیرتے ہوئے اس مشاعرے کا حسین اختتام صاحب صدر اصغر ندیم سید کے خوبصورت کلام سے ہوا۔ baba najmi