Tuesday, May 21, 2024

لاہور میں ماں کو قتل کرنے والی قوت گویائی سے محروم لڑکی ساتھی سمیت گرفتار

لاہور میں ماں کو قتل کرنے والی قوت گویائی سے محروم لڑکی ساتھی سمیت گرفتار
September 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ماں کو قتل کرنے والی قوت گویائی سے محروم لڑکی ساتھی سمیت گرفتار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ فجر اور اس کا دوست عظیم بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ اڑتالیس سالہ خاتون بسم اللہ بی بی  کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سی آئی اے پولیس علامہ اقبال ٹاؤن نے مقتولہ کی بیٹی کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے طارق الیاس کیانی کا کہنا ہے کہ ہم نے ملزموں کو ٹیکنیکل شہادتوں اور ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا۔ بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم فجر اورعظیم ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ واٹس ایپ پر فرار کا پروگرام بنا۔ ملزمان نے گھر سے بھاگتے ہوئے مزاحمت پر ماں بسم اللہ بی بی کو چھری اور ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان قتل کی واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے گھر میں کھڑی موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے تھے۔