Friday, April 26, 2024

لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری
November 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ نابینا افراد نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ریلوے ٹریک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ نابینا افراد نے کلب چوک مال روڈ کو دونوں طرف سے بند کر دیا۔ چودھری محمد اخلاق وزیر تعلیم اسپیشل ایجوکیشن  بھی کلب چوک پہنچ گئے۔ پی ٹی ائی ایم پی اے عائشہ اقبال مذاکرات کے لیے دھرنے کے شرکا کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد روانہ ہو گئی۔ عائشہ اقبال نے کہا میں زکوٰۃ کمیٹی کی ممبر ہوں نابینا افراد کے لیےکام کر رہی ہوں۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔ پی ٹی ائی ایم پی اے عائشہ اقبال نے کہا نابینا افراد کو ماہانہ ہزار روپے کی بجائے 1500 کیے ہیں۔