Saturday, April 20, 2024

لاہور میں لینڈ گریبرز کا راج، قبضہ مافیا نے قبرستان کو بھی نہ بخشا

لاہور میں لینڈ گریبرز کا راج، قبضہ مافیا نے قبرستان کو بھی نہ بخشا
October 30, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں لینڈ گریبرز کا راج برقرار ہے۔ قبضہ مافیا نے قبرستان کو بھی نہ بخشا۔ بھوبتیاں چوک میں نامعلوم افراد نے محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کر لیا۔ چند افراد نے قبرستان آنے والوں کے راستے میں باڑ لگا دی۔ زمین قبرستان کے لیے وقف کی ہوئی ہے جبکہ قبضہ گروپوں نے قبروں کا حال بھی برا کر دیا ہے۔ اپنے پیاروں کو تدفین کے لیے لانے والوں کے راستے میں باڑ لگا دی گئی ہے۔ مافیا کے افراد محکمہ اوقاف کی زمین کو کاشت کاری کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔ بھوبتیاں چوک کے رہائشیوں نے قبضہ مافیا کے خلاف مظاہرہ کیا اور سرکاری زمین کو مافیہ کے چنگل سے آزاد کرانے کا مطالبہ کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے زمین پر قبضہ ہے۔ شہریوں نے حکوت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے۔