Tuesday, April 23, 2024

لاہور میں لٹن روڈ پر سابق شوہر کی فائرنگ ، ماں اور بیٹا جاں بحق

لاہور میں لٹن روڈ پر سابق شوہر کی فائرنگ ، ماں اور بیٹا جاں بحق
November 26, 2018
لاہور (92 نیوز) گھریلو جھگڑے نے خاندان اجاڑ دیا۔ لاہور میں لٹن روڈ پر سابق شوہر کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق عائشہ اپنی بہن اور بیٹے ارتضیٰ ارشد کے ساتھ لاہور میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئی تھی۔ لٹن روڈ پر ملزم عثمان نے ان پر فائرنگ کر دی اور اپنے سر میں بھی گولی مار لی۔ زخمیوں کو سروسزاسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ نائنٹی ٹونیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں ملزم نے تعاقب کرتے ہوئے گاڑی روکی اور فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم عثمان کی گھریلو ناچاقی کے باعث کچھ عرصہ قبل عائشہ سے علیحدگی ہوئی تو وہ اسلام آباد شفٹ ہو گئی۔ پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔