Sunday, May 12, 2024

لاہور میں قسطوں کا کاروبار کرنے والوں کی جانب سے شوٹرز رکھے جانے کا انکشاف

لاہور میں قسطوں کا کاروبار کرنے والوں کی جانب سے شوٹرز رکھے جانے کا انکشاف
January 8, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں قسطوں کا کاروبار کرنے والوں کی جانب سے شوٹرز رکھے جانے کا انکشاف ہوا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود قتل کا ملزم گرفتار نہ کر سکی۔ لاہورکے علاقے ساندہ میں موٹرسائیکل کی  قسط ادا نہ کرنے پر نوجوان کے قتل کے مرکزی ملزم عدیل کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام ہو گئی۔ ملزم عدیل نے موٹرسائیکل کی قسط نہ ادا کرنے پر ساتھیوں کے ہمراہ مقتول طیب کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں قسطوں کا کاروبار کرنے والے افراد نے شوٹرز کو ہائر کر رکھا ہے۔ ملزم عدیل ساندہ میں الیکٹرانکس شاپ کا شوٹر تھا۔  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قسطوں کا کام کرنے والے افراد شوٹرز کے ذریعے قسط ادا نہ کرنے والے افراد کو ڈراتے دھمکاتے ہیں۔