Friday, April 19, 2024

لاہور میں قبضہ گروپ سے اربوں روپے مالیت کی چالیس کنال اراضی واگزار

لاہور میں قبضہ گروپ سے اربوں روپے مالیت کی چالیس کنال اراضی واگزار
April 9, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں قبضہ گروپ سے اربوں روپے مالیت کی چالیس کنال اراضی واگزار کروا لی گئی۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر منشا بم کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ایس پی صدر کے مطابق منشاء بم اور اس کے بیٹوں نے اربوں روپے مالیت اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ منشاء بم اور اس کے بیٹے اراضی پر عارضی ٹھیلے لیکر بھتہ وصول کرتے تھے۔ منشاء بم اور اس بیٹے زریف شہریوں کے لئے دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔ کارروائی میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اراضی کی مالیت اربوں روپے میں بنتی ہے۔

 سی سی پی او لاہور کے مطابق وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر قبضہ گروپوں کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے۔ شہریوں کی اراضی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔