Friday, March 29, 2024

لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری

لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری
October 4, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان آپریشن کے تیسرے روز جوہر ٹاون کے سمسانی قبرستان کی زمین کا قبضہ چھڑایا گیا۔ آپریشن کے دوران پچیس کنال اراضی واگزارکرائی گئی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ بھاری مشینری سے دکانیں اور گھر مسمار کئے گئے۔ ڈی سی لاہور انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں آپریشن قبضہ مافیا کے خلاف چل رہا ہے اور کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں۔ قبرستان کی جگہ کے قابضین کا کہنا تھا کہ انہیں صرف بیس منٹ کا وقت دیا گیا۔ تین نسلوں سے بیٹھے ہیں،اس کاہی کچھ خیال کر لیا جاتا۔ جوہر ٹاون کچی آبادی کا آپریشن سینئروزیر علیم خان کی ہدایات پر روک دیا گیا،جہاں بڑی تعداد میں خواتین چھتوں پر چڑھ گئیں۔