Tuesday, April 23, 2024

لاہور میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری

لاہور میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری
October 5, 2018
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا۔ داروغہ والا اوردھرم پورہ میں تجاوزات کے خلاف قبضہ گروپوں کے زیراستعمال اراضی واگزارکرائی جارہی ہے اور تجاوزات کاصفایا بھی کیا جا رہا ہے۔ داروغہ والا میں بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن کی نگرانی اے سی شالیمار ظہیر لیاقت کر رہے ہیں۔ آپریشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ انتظامیہ نے بہت سی غیرقانونی عمارات کا صفایا کر دیا۔ تجاوزات بھی ختم کرا دیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کرول گھاٹی کے علاقے میں تین سوچون کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی۔ محکمہ جنگلات کی اراضی پر سبزیاں کاشت کی گئی تھیں۔ ضلعی حکومت کے ترجمان کے مطابق واگزارکرائی گئی اراضی پر درخت اور پودے لگائے جائیں گے۔ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں اب تک اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزارکرائی جا چکی ہے اور تجاوزت کا بھی صفایا کیا گیا ہے۔