Thursday, March 28, 2024

لاہور میں فیض میلہ تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

لاہور میں فیض میلہ تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر
November 19, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں فیض میلہ تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹیول میں نامور شخصیات کے خیالات جاننے سے لے کر مختلف پرفارمنس میں لوگوں کی گہری دلچسپی نظر آئی۔ پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور میں عالمی شہرت یافتہ شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں منعقدہ فیسٹول میں ادب، آرٹ، میوزک،سیاست ، ڈرامہ اور دیگر موضوعات پر 20سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹول کے آخری روز سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ بھی خصوصی نشست  پاکستان وے فارورڈ کے موضوع پر مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری منظور، پیپلزپارٹی، میر حاصل بزنجو سربراہ نیشنل پارٹی، چوہدری شفقت محمود وفاقی وزیرتعلیم ،بشری گوہر اورسینیٹر نذہت صادق نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا واحد مسئلہ کرپشن ہے اگر ترقی کرنی ہے تو  ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہو گا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ کرپشن نے ہر دور میں ملک کو نقصان پہنچایا کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنا ہو گا۔ فیض فیسٹیول کے آخری روز شرکاء جہاں نامور شخصیات کے خیالات جانتے رہے وہیں فیض اور دیگر رائٹر کی کتابوں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے رہے دیکھائی دیئے۔