Sunday, September 8, 2024

لاہور میں فیشن شو ، ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے عروسی لباس زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیر دیئے

لاہور میں فیشن شو ، ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے عروسی لباس زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیر دیئے
January 22, 2016
  لاہور(92نیوز)لاہور میں ایک فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے نت نئے ڈیزائن کے مشر قی اور مغربی عروسی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ تفصیلات کےمطابق مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن شو کا انعقاد موبائل فون بنانے والی ایک کمپنی نے کیا  رنگارنگ فیشن شو میں چھے فیشن ڈیزائنرز نے اپنے تیار کیے گئے نئے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے جسے عوام نے خوب سراہا۔ شوخ رنگوں اور موتیوں سے تیار کیے گئے پہناوے زیب تن کر کے جب ماڈلز ریمپ پر آئیں تو شائقین نے دل کھول کر داد دی جگمگاتی روشنیوں سے سجے اس فیشن شو میں غیرملکی ماڈلز نے خصوصی طور پر شرکت کی پاکستانی عروسی ملبوسات میں مغربی ماڈلز ہر کسی کا مرکز نگاہ تھیں۔ ڈریس ڈیزائنرز نے شادیوں کے موسم کی مناسبت سے ابٹن، مہندی اور شادی کے لباس جدت کے ساتھ تیار کیے جبکہ دلکش جیولری پہنے ماڈلز نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے سرد موسم میں ماحول کو گرمائے رکھا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات کروانے کا مقصد دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہے۔