Friday, April 19, 2024

لاہور میں فی کلو آٹے کی قیمت پانچ روپے بڑھ گئی

لاہور میں فی کلو آٹے کی قیمت پانچ روپے بڑھ گئی
September 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں فی کلو آٹے کی قیمت پانچ روپے بڑھ گئی۔

بیس کلو آٹے کا تھیلا سو روپے مہنگا ہو کر بارہ سو بیس روپے میں فروخت ہونے لگا۔ آٹے کے نرخ بڑھنے سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے حکومت نے گندم کی امدادی قیمت چار سو روپے بڑھائی ، آٹا  تو مہنگا ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گندم ریلیز پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے۔