Thursday, April 25, 2024

لاہور میں فلمی ستاروں کی کہکشاں‘ ایوارڈز سے نوازا گیا

لاہور میں فلمی ستاروں کی کہکشاں‘ ایوارڈز سے نوازا گیا
November 17, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور میں ایک رنگارنگ شام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان فلم انڈسٹری کی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنسز نے چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کلب میں ہونے والی رنگارنگ تقریب فنکاروں کے اعزاز میں سجائی گئی تھی۔ فلم انڈسٹری میں فنی خدمات انجام دینے والے ہدایت کار سید نور‘ اداکار غلام محی الدین‘ راشد محمود، اداکارہ مدیحہ شاہ، ثناءزری شریف اور دیگر کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فنکاروں کا کہنا تھا کہ نیاسال فلم انڈسٹری کے عروج کا سال ہوگا۔ فلمی افق پر سجنے والے ستاروں کی اس شام میں فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا تو شائقین داد دے بغیر نہ رہ سکے۔ ایوارڈ شو میں اعضاءکی شاعری نے لوگوں کے دل موہ لیے۔ رقص کرنےوالوں نے جاندار پرفارمنس دی۔ موسیقی کے سروں سے سجی شام میں گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی آواز سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔