Sunday, May 12, 2024

لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی ، ایئر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ

لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی ، ایئر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ
January 17, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی آ گئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ کیا گیا۔

خراب آب وہوا والے شہروں میں لاہور 17 ویں نمبر پر چلا گیا۔ گزشتہ ہفتے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 231 تھا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 300 سے تجاویز کر گئی۔ کراچی میں 324 ، فیصل آباد میں 261 ، راولپنڈی میں 230 ، ملتان میں 183 اور اسلام آباد میں 177 غیر صحت بخش ذرات کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔

ماہر موسمیات کے مطابق موسم سرما کے دوران فضائی آلودگی ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث زیادہ بڑھتی ہے۔ ہائی وے ، گلشن معمار ، گلشن حدید ، ائیرپورٹ کے اطراف میں حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔