Friday, May 10, 2024

لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
February 21, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں فضا ئی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، دھند کے ساتھ مضر صحت ذرات کی آمیزش نے اسموگ کی شکل اختیار کرلی۔

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 254 ہوگیا۔ ڈھاکہ دوسرے جبکہ کولکتہ تیسرے نمبر ہے۔

عالمی ماحولیاتی آلودگی ماپنے والے ادارے کے مطابق لاہور کی فضا میں انتہائی مضرصحت زرات حد سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ادھر طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کہتے ہیں کہ فوگ اورفضائی آلودگی مل کر اسموگ بناتی ہیں، جس کے اثرات آنکھوں پر پڑتے ہیں۔ ناک، کان اور گلے پر بھی منفی اثرپڑتا ہے۔ اسموگ جلد پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ شہری جب بھی گھرسے نکلیں عینک اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب سموگ کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم درجے پر آگئی جس سے ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔