Thursday, April 25, 2024

لاہور میں فائنل کھیلنےکا تجربہ شاندار تھا : کرس جورڈن

لاہور میں فائنل کھیلنےکا تجربہ شاندار تھا : کرس جورڈن
March 7, 2017
انگلینڈ(92نیوز)غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل اور پاکستان کی میزبانی کے گن گانے لگے برطانیہ کے کرس جورڈن کہتے ہیں لاہور میں فائنل کھیلنے کا تجربہ شاندار تھا، پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلی گئی۔ تفصیلا ت کےمطابق لاہوریوں کی شاندار مہمان نوازی اور پاکستان سپر لیگ  نےغیر ملکی کرکٹرز کے دل جیت لیئےبرطانیہ کے کرس جورڈن پی ایس ایل کے ایک ایک لمحے کو یاد کرنے لگے۔ کرس جورڈن نے انگلش  کرکٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر لکھے گئے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ لاہور میں فائنل کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا انہیں خوشی ہے کہ وہ  لاہور میں فائنل کھیلے اور  ٹرافی جیتی۔ کرس جارڈن پاکستانی عوام کے جذبے اور کرکٹ دیوانگی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے کہتے ہیں  پاکستانیوں کا جذبہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ،،پاکستانی عوام نے اپنے جذبے اور جنون کے ساتھ فائنل کا کامیاب انعقاد کیا۔ کرس جورڈن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار نہایت شاندار تھا انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے نام ٹورنامنٹ میں ان ایکشن تھے ۔ جورڈن نے  پاکستان کے ینگ ٹیلنٹ کی بھی کھل کر تعریف کی  تونوجوان کھلاڑیوں کو بڑے ٹورنامنٹ میں کھلانے کو بھی خوب سراہا۔