Friday, April 26, 2024

لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق

لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق
October 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

بھاٹی گیٹ میں لین دین کےتنازعے پر اپنے اپنوں کے دشمن بن گئے۔ عامر خان نامی ملزم نے لین دین کے تنازعہ پر طیش میں آ کر اپنے چچا ولائیتی خان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ولائیتی خان کو شدید زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

بھائی کی موت کا سن کر دادا خان نے بدلہ لیتے ہوئے اپنے ہی بھائی ملزم عامر خان کے والد زلمے خان کو قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی بھاٹی گیٹ حافظ ماجد کے مطابق دونوں مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں۔

مقتولین کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے لین دین کے تنازعے پر دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔