Friday, March 29, 2024

لاہور میں فائرنگ واقعات، لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور میں فائرنگ واقعات، لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق
November 22, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور میں گلبرگ اور مغلپورہ کے علاقوں میں نا معلو م افراد کی جانب سے فائرنگ واقعات میں لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور میں گلبرگ کے علاقے گرو مانگٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 25 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ حرا کی لاش قبرستان کےقریب سے ملی جبکہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حرا کی تین دن بعد شادی تھی۔ ادھر مغلپورہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، ملک صابر گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا