Thursday, March 28, 2024

لاہور میں عید سے ایک روز قبل مختلف علاقوں میں تیز بارش

لاہور میں عید سے ایک روز قبل مختلف علاقوں میں تیز بارش
August 21, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں عید سے ایک روز قبل مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ رائیونڈ روڈ، ٹھوکر، چونگی اور ملتان روڈ پر بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ شہر پر بادل آمڈ آئے تو زندہ  دلان لاہور بھی جھوم اٹھے ، ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے حبس کا زور توڑ دیا جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ موسم کی بدلتی کروٹ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔