Sunday, May 12, 2024

لاہور میں عوامی رکشہ یونین کا مہنگائی کےخلاف لکژری گاڑیوں پر احتجاج

لاہور میں عوامی رکشہ یونین کا مہنگائی کےخلاف لکژری گاڑیوں پر احتجاج
February 2, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں عوامی رکشہ یونین نے مہنگائی کےخلاف لکژری گاڑیوں پر احتجاج کیا۔ ریلی میں رکشے، لکژری گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور فلائنگ کوچز شریک ہیں۔ چیئرمین عوامی رکشہ یونین کا کہنا ہے کہ غریب بھوک سے مر رہا ہے، حکمران اپنی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں،۔ کارخانے بند ہو چکے، جو چل رہے ہیں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ چیئرمین یونین مجیدغوری کا کہنا ہے مہنگائی کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ ریلی کے شرکا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈال رہے ہیں ۔