Friday, May 17, 2024

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
November 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم اور اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

ذرائع کے مطابق ہیروئن سیالکوٹ کے ایجنٹ کی جانب سے بک کروائے گئے دستانوں کے ڈبے سے برآمد ہوئی۔ دستانوں سے بھرے ہوئے کارٹن ورجن اٹلانٹک کی پرواز سے لندن کے لیے بک کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا دستانوں کے درجنوں ڈبوں میں بڑی مہارت سے ہیروئن چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف نے تمام ہیروئن قبضے میں لیکر بکنگ کروانے والے ایجنٹ اور مالکان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو کمپلیکس سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات کی بڑی کھیپ برآمد ہونے کے بعد اے این ایف حکام نے جیری شیڈ میں کسی بھی قسم کے سامان کی ترسیل بند کر دی۔