Sunday, May 12, 2024

لاہور میں صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

لاہور میں صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
January 30, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) حکومت بدل گئی مگر لاہور میں صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ شمالی لاہور کو صاف پانی فراہم کرنے کےلئے ایک بھی منصوبہ شروع نہ کیا جا سکا۔ موجودہ سیاسی قیادت اس مسئلے کا ملبہ بھی سابقہ حکومت پر ڈال رہی ہے، کہا جاتا ہے کہ ابھی اسٹڈی کر رہے ہیں اگلے بجٹ کے بعد ہی کچھ کریں گے۔ پانی انسانی جان کی بقاء کا اہم جزو ہے ،  لیکن پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت لاہورکے شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی دعوؤں سے آگے نہیں بڑھ سکی ، وائس چیئرمین واساشیخ امتیازفنڈزکی عدم دستیابی کا رونا روتےنظر آئے  ۔ شمالی  لاہورکےمکین حکام بالا اورحکومت کوان کےوعدے یاد دلاتے ہوئے سراپا سوال ہیں کہ انہیں صاف پانی کب ملے گا؟۔ پانی کی گرتی ہوئی سطح ٹِک ٹِک کرتابم ہے توصاف پانی کی عدم دستیابی بھی تشویش ناک ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں اس صورتحال میں ضروری اقدامات نہ کئے گئے توگرمیوں کے آئندہ موسم میں پانی کا بحران مزیدشدیدہونےکاخدشہ ہے۔