Monday, May 13, 2024

لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں

لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں
September 10, 2019
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے ، جلوس کے شرکا ءنے سنہری مسجد کے باہر نماز ظہرین ادا کی۔ عزدار شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ گریہ زاری اورماتم کررہے ہیں ، جلوس کے روٹ پر پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ، مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر14 ایس پیز،24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرز تعینات ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق 5 ہزار سے زائد جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ، جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام گلیوں کو خاردار تار اور بیریئرز لگا کر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے ، عزاداروں کو فوری طبی امداد دینے کے لیے موبائل پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔