Friday, April 26, 2024

لاہور میں سہ روزہ برائیڈل ویک کا آغاز ہو گیا

لاہور میں سہ روزہ برائیڈل ویک کا آغاز ہو گیا
September 29, 2016
لاہور (92نیوز) پہلے دن مشرقی تہذیب کے عروسی پہناوے شو کا خاصہ رہے۔ خوبصورت ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز کے ریمپ پر جلوے‘ تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں برائیڈل ویک کے پہلے روز پاکستان کے معروف سات ڈریس ڈیزائنرز کے تیار کردہ دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کرکے سپر ماڈلز نے کیٹ واک کی۔ شوخ ملبوسات پر گولڈن تلے کی دلکش کڑھائی ماڈلز کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی تھی۔ ٹی وی اور فلم کی ابھرتی ہوئی اداکارائیں ماروہ اور عروہ شو سٹاپر کے طور پر ریمپ پر آئیں اور جلوے بکھیرے۔ نئے ڈریس ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی کے لیے رائزنگز ٹیلنٹ کا سیگمنٹ بھی برائیڈل ویک میں شامل تھا۔ اس موقع پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔