Tuesday, May 21, 2024

لاہور میں سوتیلی ماں کا 10 سالہ مناحل پر بہیمانہ تشدد

لاہور میں سوتیلی ماں کا 10 سالہ مناحل پر بہیمانہ تشدد
February 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں سوتیلی ماں جلاد بن گئی۔ 10 سالہ مناحل پر بہیمانہ تشدد کیا۔ بیگانے تو بیگانے اپنے بھی اپنے نہ رہے۔ سمن آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ دس سالہ مناحل پر سوتیلی ماں اور سگے باپ نے تشدد کر کے بچی کو اسپتال بھجوا دیا۔ گھر میں بچی کی چیخ اور پکار بھی بے اثر رہی، پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع کی تو مناحل کی جان چھوٹی۔ پولیس نے چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کروایا۔ پولیس کے مطابق معصوم مناحل کو الگ کمرے میں رکھا گیا تھا جس کے جسم پر لوہے کے راڈ سے داغے جانے کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ بچی کی صحت خراب ہے جبکہ آنکھوں کے نیچے ہلکے بھی پائے گئے  ہیں۔ محلے دار اسامہ صغیر کی درخواست پر پولیس نے سنگدل والدین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے متاثرہ بچی کے والد شیخ ندیم اور سوتیلی ماں عائشہ  کو گرفتار کر لیا۔